جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سازش کے تحت ہماری معیشت کو غیر مستحکم کیا گیا ، کرنسی مستحکم تھی اسے ہلانے کی ضرورت نہیں تھی ، 12اپریل کو شاہد خاقان عباسی کوکیا لکھ کر بھیجاتھا؟اسحاق ڈار کے صبر کا پیمانہ لبریز،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری معیشت کو غیر مستحکم کیا گیا ہے، اس معاملے پر ہمیں اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے ، ہماری کرنسی مستحکم تھی اسے ہلانے کی ضرورت نہیں تھی ، میں نے 12اپریل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نوٹ لکھ کر بھیجا اور ان کو ملکی معیشت سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ، میں مسلسل اپنی میڈیکل رپورٹس عدالت کو بھیجتا رہا ہوں

۔منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ساری دنیا ہماری معیشت کو سراہ رہی تھی، بین الاقوامی ادارے ہماری معیشت کی بہتری کی بات کر رہے تھے ، ہماری کرنسی مستحکم تھی اسے ہلانے کی ضرورت نہیں تھی ، کرنسی کی قدر میں کمی سے کتنے ڈالر ملک میں آگئے ہیں ؟اس معاملے پر ہمیں اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے ، ہماری معیشت کو غیر مستحکم کیا گیا ہے ، آج غربت 64فیصد سے کم ہو کر 30فیصد پر آگئی ہے ، ہم جی20ممالک میں شامل ہونے جا رہے تھے ، اس مرتبہ بھی ہم کوئی خاص ٹیکس جمع نہیں کر پائے ۔انہوں نے کہا ہے کہ میرا34سال کا ٹیکس ریکارڈ عدالت میں جمع ہے ، میں نے اپنے چار سال کے دوروزارت میں ملکی معیشت بہتر کرنے میں اہم کردارادا کیا ۔ میں نے 12اپریل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نوٹ لکھ کر بھیجا اور ان کو ملکی معیشت سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرے ساتھ دل کا مسئلہ ہے ، جتنی جلدی ہو سکے وطن واپس آنا چاہتا ہوں ، 26اپریل کو میری ڈاکٹر کے ساتھ اپواٹمنٹ ہے ، ہوسکتا ہے کہ مجھے وطن واپسی کی اجازت مل جائے ، میں مسلسل اپنی میڈیکل رپورٹس عدالت کو بھیجتا رہا ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…