کراچی(این این آئی)سونے کی قیمتوں کی بڑی قلابازی، اچانک بڑا اضافہ ہوگیا،فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، خریدار ششدر، تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،
جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا450روپے مہنگاہو گیا جبکہ فی تولہ قیمت 60000روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1343 ڈالرسے بڑھ کر1349ڈالر ہو گئی ۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں450روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں386 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت59550 روپے سے بڑھ کر60000 اور 10 گرام سونے کی قیمت51042 روپے سے بڑھ کر51428 روپے ہو گئی ۔بدھ کوفی تولہ چاندی کی قیمت میں 10روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت میں 8.57روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت 770روپے سے بڑھ کر780روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت660روپے سے بڑھ کر668.57روپے ہوگئی ۔