اسلام آباد (آن لائن )گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان میں موبائل براڈ بینڈ کے صارفین کی تعداد 51 ملین سے بڑھ چکی ہے۔ پاکستان میں تھری اور فور جی کے صارفین کی تعداد فروری 2018 کے اختتام پر 51.248 ملین تک پہنچ گئی اور اس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے
اعداد و شمار کے مطابق فروری کے اختتام پر ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد .204 147ملین تک پہنچ گئی جبکہ جنوری 2018 کے اختتام پر یہ تعداد 145.99 ملین تھی۔ اس طرح صرف ایک ماہ کے مختصر عرصے میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں 1.214 ملین کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔