لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے غیر رجسٹرڈ کروڑ پتی ا فراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ، تمام بینکوں سے کروڑوں میں ہونے والی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے بینک ٹرانزیکشنز کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں تمام بینکوں کے
سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے تمام بینکوں سے 2013-17تک کروڑوںکی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے ۔ایف بی آر کو 5 سے 75کروڑ والے 15افراد کا ریکارڈ مل گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس مہم کے دوران کروڑوں کی ٹرانزیکشنز کے باوجود ٹیکس نہ دینے والوںکو پکڑا جائے گا ۔