بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محکمہ ڈاک کا خسارہ ختم کرنے کیلئے ٹکٹ مہنگا کرنے کی سفارش ،8روپے والی ٹکٹ کتنے میں ملے گی؟جان کر آپ کے ہوش اڑجائینگے

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) وفاقی حکومت نے ڈاک کا خسارہ ختم کرنے کے لیے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ڈاک کے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ڈاک کی قیمتیں 13روپے اضافے کے ساتھ 8 روپے سے بڑھا کر21 روپے کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کی صورت میں ہوگا جس کے لیے وزارت پوسٹل سروسز نے پوسٹل ٹیرف میں اضافے کی سمری وزیر اعظم کو بھجو ا دی ہے۔

یہ اقدام پوسٹل سروسز کو خسارے سے نکالنے کے لیے کیا جا رہا ہے جس سے پوسٹل سروسز کو سالانہ 2ارب روپے تک اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت پوسٹل سروسز کی جانب سے وزیر اعظم کو پوسٹل ٹیرف میں اضافے کے لیے سمری بھیج دی گئی ہے جس میں وزارت پوسٹل سروسز نے حکومت سے 21روپے تک ڈاک کے نرخ بڑھانے کی سفارش کی ہے، اس وقت ڈاک ٹکٹ پر محکمہ پوسٹل سروسز کی جانب سے 8روپے چارج کیے جا رہے ہیں۔پوسٹل سروسز کو اس وقت7ارب سے زائد مالی خسارے کا سامنا ہے جس پر محکمے کے خسارے کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے پوسٹل سروسز نے مختلف بینکوں کے ساتھ معاہدے کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے جس میں پاکستان پوسٹ ایجنسی سروس کا کردار ادا کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…