بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پی ایس ایکس ،کاروباری ہفتے کے آخری روز77 پوائنٹس کا اضافہ

datetime 7  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملاجلا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 77 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار 639 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز 550 پوائنٹس کی برتری سے ہوا اور ابتدائی چند منٹوں میں مارکیٹ دن کی بلند ترین سطح 47 ہزار 144 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا تاہم دیگر سیشن میں مکمل مندی کا رجحان رہا جو دن کے اختتام تک جاری رہا۔ مجموعی طور پر 14 ارب 60 کروڑ مالیت کے 24 کروڑ 80 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں حجم اور حصص کی لین دین کے حوالے سے بہتر تھا۔ مارکیٹ میں 365 کمپنیوں کے کاروبار میں 171 کے حصص کے لین دین میں تیزی، 167 کے لین دین میں کمی جبکہ 27 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ پی ایس ایکس میں کیمکل کا شعبہ 3 کروڑ 80 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ چھایا رہا، سیمنٹ اور کمرشل بینکنگ کا شعبہ بالترتیب 3 کروڑ 21 لاکھ اور2 کروڑ 59 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا۔ کمپنیوں کے انفرادی کاروبار میں اینگرو پولیمر اینڈ کیمکلز لمیٹڈ ایک کروڑ 63 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہی۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ ایک کروڑ 29 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ ایک کروڑ 7 لاکھ حصص، فوجی سیمینٹ کمپنی لمیٹد، ایک کروڑ 7 لاکھ اور پاکستان الیکٹرون لمیٹڈ ایک کروڑ 5 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر نمایاں کمپنیاں رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…