بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسٹیٹ بینک کا کرپٹو کرنسی کے استعمال پر سخت اقدامات اٹھانے کا انتباہ

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ورچوئل اور کرپٹو کرنسی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مالیاتی اداروں کو حکم دیا ہے کہ ایسی ادائیگیوں کو تسلیم نہ کیا جائے۔ اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں تمام بینکوں، مالیاتی اداروں اور ادائیگی کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور سربراہان کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ورچوئل کرنسیز (وی سی)، جیسے بٹ کوائن، لائٹ کوائن، پاک کوائن، ون کوائن، داس کوائن، پے ڈائمنڈ وغیرہ یا انیشل کوائن آفرنگز (Initial coin offerings) کو حکومت پاکستان نے غیر قانونی قرار دیا ہے‘۔

بِٹ کوائن کیا ہے، اور کیا آپ کو یہ خریدنا چاہیے؟ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے فرد یا کسی ادارے کو پاکستان میں ورچوئل کرنسی، کوائنس، ٹوکنز، کے خریدنے، فروخت کرنے، تبادلے، جاری کرنے یا سرمایہ کاری کا اختیار یا لائسنس جاری نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک نے تمام بینکوں پر ورچوئل کرنسی یا ٹوکنز کو استعمال کرنے، تجارت کرنے، رکھنے، ٹرانسفر کرنے، سرمایہ کاری کرنے فروغ دینے یا ادائیگی کرنے کی پابندی لگائی ہے اور انہیں صارفین کی ایسی ادائیگیوں کو وصول کرنے سے منع کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے ملکی مالیاتی ادارے کو بھی ورچوئل کرنسی کی ادائیکیوں کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر مالیاتی نگہداشت یونٹ کو مطلع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…