اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

آپ اپنی گاڑی میں جو پٹرول ڈلواتے ہیں وہ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ؟ جانئے پہچاننے کے آسان طریقے

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ناقص یا ملاوٹ شدہ پٹرول استعمال کرنے سے گاڑی یا موٹر سائیکل کی کارکردگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کو بھی نقصان پہنچتا ہے، پٹرول کا معیار چیک کرنے کا ایک انتہائی آسان طریقہ ہے جس پر عمل کرکے اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے،

اس طریقے کے مطابق آپ گاڑی سے پٹرول نکال کر اس کے دو قطرے سفید کاغذ پر گرائیں اور اسے پھونک مار کر خشک کریں جب پٹرول اڑ جائے تو اس کاغذ کا جائزہ لیں اگر کاغذ واپس اسی طرح سفید اور بے داغ ہو جائے تو آپ کی گاڑی میں موجود پٹرول اعلیٰ معیار کا ہے اگر کاغذ پر دھبہ رہ جائے تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پٹرول میں مٹی کا تیل ملایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پٹرول میں ریزن کی ملاوٹ بھی کی جاتی ہے جو ایک مصنوعی آتش گیر مادہ ہے اور ٹھوس و مائع دونوں حالتوں میں ملتا ہے، اس کی ملاوٹ چیک کرنے کے لیے تھوڑا سا پٹرول ایک پیالے میں ڈالیں اور اسے آگ لگائیں، اگر پٹرول کے ساتھ پیالے کا پیندہ بھی جل کر سیاہ ہو جائے تو یہ ثابت کرتا ہے کہ اس میں ریزن کی ملاوٹ ہے جو آپ کی گاڑی یا موٹر سائیکل کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، اگر پیندہ سفید رہے تو پٹرول میں ریزن کی ملاوٹ نہیں ہو گی، پٹرول میں پانی کی ملاوٹ چیک کرنے کے لیے پٹرول کی تھوڑی سے مقدار پلاسٹک کے ڈبے میں ڈالیں جس کے اندر دیکھا جا سکتا ہو، اس میں تھوڑا سا مینگنیز سالوشن نامی کیمیکل ڈال کر اچھی طرح ہلائیں، اگر مینگنیز کے کرسٹلز پٹرول میں جذب ہو جائیں اور اس کی رنگت ارغوانی یا گلابی ہو جائے تو پٹرول میں پانی نہیں ہو گا اگر ایسا نہ ہو تو سمجھیں کہ پٹرول میں پانی ملایا گیا ہے۔ ناقص یا ملاوٹ شدہ پٹرول استعمال کرنے سے گاڑی یا موٹر سائیکل کی کارکردگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کو بھی نقصان پہنچتا ہے

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…