لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کو جواز بناتے ہوئے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 500 سے 3 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے حالانکہ یہ کمپنی مقامی طور پر پرزے بنانے کے 90 فیصد ہدف کو حاصل کرچکی ہے۔کمپنی کی جانب سے سی ڈی۔ 70 کی قیمت میں 3 سال کے بعد 500 روپے اضافہ کیا گیا اور اب اس کی نئی قیمت 64 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح سی ڈی۔ 70 ڈریم اور
Pridor کی نئی قیمتیں ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ بالترتیب 68 ہزار 500 روپے اور 88 ہزار روپے کردی گئی ہے۔سی جی۔ 125 کی قیمت 1500 روپے کے اضافہ کے ساتھ ایک لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سی جی۔ 125 ڈیلکس اور سی بی۔ 150 کی قیمتوں میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ بالترتیب ایک لاکھ 29 ہزار 500 روپے اور ایک لاکھ 65 پزار روپے ہوگئی ہے۔ان قیمتوں کا اطلاق 2 اپریل 2018 سے ہوگا۔