اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ملازمت کے درخواست گزاروں کی تعداد 174 ممالک کی آبادی سے زائد

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں ایک لاکھ 10 ہزار ملازمتوں کے لیے 2 کروڑ سے زائد افراد نے درخواستیں دے دیں۔2 کروڑ سے زائد بھارتی افراد نے ملازمتوں کے لیے محکمہ ریلوے میں درخواستیں جمع کرائیں، جس نے حال ہی میں نوکریوں کا اعلان کیا تھا۔ ملازمتوں کے لیے درخواست دینے والے افراد کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ دنیا کے 30 ممالک، ریاستوں، جزائر و خودمختار علاقوں کی مجموعی آبادی بھی اس تعداد سے کم ہے۔

اقوام متحدہ (یو این) کے تسلیم شدہ یورپ، افریقا و امریکا کے 30 خود مختار ممالک، ریاستوں، علاقوں و جزیروں کی مجموعی آبادی بھی 2 کروڑ سے کم ہے۔ ان ممالک، ریاستوں، جزیروں و علاقوں میں عیسائیوں کے سب سے معزز اور محترم ملک ’ویٹی کن سٹی، متعدد کیریبین جزائر، یورپی ملک مناکو،سان مرینو، سینٹ مارٹن، امریکی جزائر نما ممالک و علاقوں برمودا، گرین لینڈ اور مارشل آئی لینڈ‘ سمیت دیگر جزائر و ممالک شامل ہیں۔ یہی نہیں بلکہ بھارت میں نوکری کے لیے درخواست دینے والے افراد کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ یہ کئی بڑے ممالک کی انفرادی آبادی سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ دنیا کے 233 ممالک، جزائر، علاقوں و ریاستوں میں سے 174 ممالک، علاقے و جزائر ایسے ہیں، جن کی آبادی 2 کروڑ سے بھی کم ہے۔ نوکری کے لیے درخواست دینے والے بھارتیوں کی تعداد پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی 2018 کی آبادی سے بھی زائد ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ تعداد پاکستان کے ایک صوبے بلوچستان کی مجموعی آبادی سے بھی زائد ہے، 2018 کی مردم شماری کے مطابق بلوچستان کی آبادی صرف ایک کروڑ23 لاکھ، 44 ہزار، 408 ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق محکمہ ریلوے کے لیے 2 کروڑ سے زائد افراد نے 30 مارچ تک آن لائن درخواستیں جمع کرائی تھیں، جب کہ درخواست جمع کرانے کی مدت میں ابھی ایک دن باقی تھا۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے۔

خبر کے مطابق محکمہ ریلوے نے ابتدائی طور پر صرف 90 ہزار اسامیوں کے لیے اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں ان میں 20 ہزار اسامیوں کا اضافہ کرتے ہوئے خالی اسامیوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار کردی گئی۔ محکمہ ریلوے اور کول کے وزیر پیوش گویل نے ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا کہ ملازمتوں کی تعداد 90 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 10 کردی گئی ہے۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ریلوے امیدواروں سے ملک کی 15 مختلف زبانوں میں ٹیسٹ لے گا۔

جن زبانوں میں امیدواروں سے ٹیسٹ لیے جائیں گے ان میں انگریزی، ہندی، اردو، تیلگو، پنجابی، گجراتی، بنگالی، ملایلم، مانی پوری، تیلگو، تامل اور مراٹھی سمیت دیگر زبانیں شامل ہیں۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری کیے گئے اشتہار کے مطابق 26 ہزار 502 اسامیاں لوکو پائلٹ اور ٹیکنیشنس کے لیے رکھی گئی ہیں، جس کے لیے محکمے کو 50 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

اسی طرح 26 ہزار سے زائد اسامیاں گروپ ڈی کے لیے رکھی گئی ہیں۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے جن ملازمتوں کے لیے درخواستیں بلائی گئی ہیں، ان میں زیادہ تر نوکریاں تکنیکی نوعیت کی ہیں، تاہم ہزاروں ملازمتیں سیکیورٹی کی بھی ہیں۔ درخواست کے لیے امیدوار کی کم سے کم اہلیت ہائی اسکول کی تعلیم رکھی گئی تھی۔ محکمہ ریلوے ابتدائی طور پر 90 ہزار امیدواروں سے آن لائن ٹیسٹ لینے کے بعد ان کے جسمانی ٹیسٹ لینے سمیت انٹرویوز بھی لے گا۔

علاوہ ازیں محکمہ ریلوے مئی میں مزید اسامیوں کے اعلان کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔ خیال رہے کہ محکمہ ریلوے کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے والے اداروں میں ہوتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق بھارت میں ہر ماہ 10 لاکھ نوجوان ملازمت کے اہل ہوجاتے ہیں، جن کی تعداد سالانہ ایک کروڑ 20 لاکھ بنتی ہے، تاہم وہاں ملازمتوں کی گنجائش انتہائی کم ہے۔ بھارت جہاں آبادی کے لحاظ سے چین کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، وہیں اس کا شمار دنیا کی تیسری بڑی معیشت کے طور پر بھی کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…