کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے 8ماہ میں ملک میں دالوں کی درآمدات میں 41.11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک دالوں کی درآمدات پر پاکستان نے 353.431 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 41.11 فیصدکم
ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پاکستان نے دالوں کی درآمدات پر 600ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیاتھا۔مقداری لحاظ سے بھی دالوں کی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصے میں پاکستان نے 4 لاکھ 37 ہزار 67 میٹرک ٹن دالیں درآمد کیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 41.11فیصدکم ہے۔