اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رائیڈ شیئرنگ کمپنی کریم نے اپنی سروس کوئٹہ میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔2016 میں پاکستانی مارکیٹ کا حصہ بننے والی کمپنی کریم نے پہلے لاہور اور کراچی اور اس کے بعد اسلام آباد میں متعارف کرائی تھیں، اب اس کا دائرہ فیصل آباد، حیدرآباد، ملتان، گوجرانوالہ، ایبٹ آباد سمیت 13 شہروں تک پھیل چکا ہے۔ پاکستان کے مزید 5 شہروں میں کریم سروس کا آغاز پاکستان میں آمد کے بعد سے کریم اور اوبر دونوں کمپنیاں شہروں میں ہزاروں افراد خصوصاً خواتین کے لیے سفر کے لیے پسندیدہ انتخاب بن چکی ہیں۔
پاکستانی لڑکی کا کریم بائیک کا منفرد سفر کریم کی جانب سے ایک بیان کے مطابق کمپنی کوئٹہ میں ‘گو’ اور رکشہ سروسز فراہم کرے گی جبکہ مستقبل قریب میں دیگر آپشنز بھی متعارف کرادیئے جائیں گے۔ کریم کے منیجنگ ڈائریکٹر جنید اقبال کا کہنا تھا ‘ ہمیں اپنی سروس لانچ کے ذریعے کوئٹہ کی ترقی اور پیشرفت کے حوالے سے قیادت کرنے پر فخر ہے’۔ انہوں نے مزید کہا ‘ ہم اپنی سروسز کے ذریعےہر شہر کے مقامی رہائشیوں کو ایسی سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں جو ان کی زندگیوں پر بامعنی اثرات مرتب کرسکے، کوئٹہ میں سروس متعارف کرانا بھی اس مقصد کا حصہ ہے، ہم روزمرہ کے سفر کو آرام دہ بنانے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مقامات پر نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں’۔