اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

عالمی ادارے نے پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی ادارے نے پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی- بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سب سے زیادہ تیزی سے گر رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہو جائیں گے جس کی معیشت پاکستان کے مقابلے میں 10 گنا چھوٹی اور ایشیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے۔

رپورٹ میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے فروری میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 13 ارب 50 کروڑ ڈالر رہ گئے جبکہ جنوری میں کمبوڈیا کے زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 20 کروڑ ڈالر تھے۔ انسائٹ سیکیورٹیز پرائیوٹ کے مطابق جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کم ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کو اس وقت ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے گزشتہ آٹھ ماہ میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارا بڑھ کر 10 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا جس کی بڑی وجہ بڑھتی ہوئی درآمدات ہیں جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر پر دباو کے باعث انتظامیہ نے چار ماہ کے دوران دوسری بار روپے کی قدر میں کمی کر دی۔ 1971 میں پاکستان سے الگ ہونے والے بنگلہ دیش کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی پاکستان سے دو گنا سے زائد ہیں جبکہ اس کی برآمدات بھی پاکستان سے زیادہ ہیں۔بلوم برگ کے مطابق نیوزی لینڈ اور قازقستان بھی ان ایشیا پیسیفک ممالک میں شامل ہیں جن کی معیشت پاکستان سے چھوٹی لیکن زرمبادلہ کے ذخائر اس سے زیادہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…