اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ڈیجیٹل کرنسی “بِٹ کوائن” کے بارے میں‌سعودی مانیٹرنگ اتھارٹی کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی مانیٹرننگ اتھارٹی ” ساما“کے ڈپٹی گورنر ہاشم بن عثمان الحقیل نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کے بارے میں ہم نے روز اول سے ہی خبردار کیا تھا کہ اس کا لین دین نہ کیا جائے ۔ ڈیجیٹل کرنسی کے بارے میں ساما کے موقف میں اب بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ ڈپٹی گورنر نے ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے مقامی اخبار کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ” ساما“نے اس حوالے سے پہلے بھی لوگوں کو کہا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی جن میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والی ” بٹ کوائن “ بھی شامل ہے سے اجتناب برتیں۔

جس کی کوئی ٹھوس حقیقت نہیں ۔ الحقیل نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی کی کوئی حقیقت نہیں اور نہ ہی اسے کسی ملک کی سرپرستی حاصل ہے اس لئے جو چیز مخفی ہو اور جس کا کوئی ٹھوس وجود نہ ہو اس سے کس طرح تجارت کی جاسکتی ہے ۔ سعودی مانیٹرننگ اتھارٹی نے روز اول سے ہی صارفین کے استفسارات پر کہا تھا کہ اس قسم کی کرنسی کی تجارت خطرات سے خالی نہیں جسے کوئی ملک تسلیم نہیں کرتا ۔ واضح رہے بٹ کوائن اور اسی قسم کی دیگر کرنسیاں جن کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں کچھ عرصہ سے غیر معمولی مقبولیت حاصل کر چکی تھیں ۔ اس ضمن میں جن لوگوں نے اس سے فائدہ حاصل کیا اب انہیں شدید خسارے کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…