اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

دبئی میں ایک گھڑی 10 کروڑ میں فروخت جانتے ہیں یہ گھڑی کس ملک کے بادشاہ کی ملکیت تھی؟

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن)متحدہ عرب امارات میں نیلامی کے دوران ایک قیمتی گھڑی 10 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئی ،اماراتی میڈیا کے مطابق یہ نادر ونایاب گھڑی مصر کے سابق بادشاہ کنگ فاروق کی ملکیت تھی جسے 3.3 ملین درہم میں نیلام کیا گیا۔ اتنی بڑی رقم میں فروخت کے بعد یہ مشرقی وسطیٰ کی تاریخ میں نیلام ہونے والی مہنگی ترین گھڑی بن گئی ہے اور یہ رقم پاکستانی روپوں میں 10 کروڑ 37 لاکھ 45 ہزار بنتی ہے۔

سونے سے بنی یہ گھڑی معروف گھڑی ساز سوئس کمپنی نے اس وقت کے مصری بادشاہ کے لیے خصوصی طور پر تیار کی تھی کیوں کہ کنگ فاروق نادرو نایاب گھڑیاں اور لگڑری گاڑیاں رکھنے کے شوقین تھے۔ حالیہ دنوں میں نیلامی سے قبل گھڑی کی ملکیت کے حوالے سے ایک تنازع بھی سامنے آیا تھا جس میں شاہی خاندان نے گھڑی چوری ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم نیلامی کے منتظمین نے اس دعوے کو یکسر مسترد کردیا۔منتظمین نے قیمتی گھڑی کے خریدار کا نام مخفی رکھا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس نیلامی میں دبئی سمیت دیگر ممالک سے خریداروں نے بولی لگائی تھی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…