اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اماراتی شہری ہرتین سال بعد گاڑی بدل دیتے ہیں، رپورٹ

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات  (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہری ہرتین سال کے بعد اپنی گاڑی تبدیل کردیتے ہیں۔ اس امر کا انکشاف حال ہی میں آن لائن گاڑیوں کی خریدو فروخت کرنے والی کمپنی کی ویب سائیٹ پر کیے گئے ایک سروے میں کیا گیا۔ رائے عامہ کے اس جائزے کی تفصیلات ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بھی موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امارات کے 60 فی صد باشندے ہر تین سال بعد اپنی گاڑی تبدیل کردیتے ہیں جب کہ 17 فی صد شہری پانچ سال میں گاڑی بدلتے ہیں۔

’ڈوپیزل موٹرز‘ کمپنی کے سروسز کے شعبے کے ڈائریکٹر ماتھیو ڈیویڈسن نے بتایا کہ شورم سے نئی گاڑی فروخت کرتے ہوئے ہم گاہکوں کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ اسے کم سے کم 18 ماہ تک استعمال کریں۔ ڈیڑھ سال کے عرصے کے دوران گاڑیوں کے مختلف پہلوؤں کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد کوئی بھی شخص اپنی گاڑی کو مناسب قیمت پر فروخت کرسکتا ہے۔ سروے میں معلوم ہوا کہ کہ 57 فی صد اماراتی نئی گاڑی کی رننگ 1000 کلو میٹر پوری ہونے سے قبل ہی فروخت کردیتے ہیں۔ سروے میں شامل 46 فی صد رائے دہندگان کاکہنا ہے کہ گاڑیوں کی فروخت کا سب سے بڑا سبب نئی گاڑی کی خریدارری ہے جب کہ 13 فی صد افراد حجم میں بڑی گاڑی کے خواہش مند رہتےہیں جو اپنی چھوٹی گاڑی فروخت کرکے نئی خرید لیتے ہیں۔ کاریں فروخت کرنے والی کمپنیاں پانچ سال تک یا ایک لاکھ کلو میٹر رننگ تک مفت مرمت کی سہولت پیش کرتی ہیں تاہم 57 فی صد افراد رننگ پوری ہونے سے قبل ہی گاڑی فروخت کردیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…