Share it
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اچانک 8 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 118 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ ذرائع کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ 110 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 118 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت
ہی بند کردی گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بیرونی قرض کا حجم کم و بیش 89 ارب ڈالر ہے، ڈالر کی قدر میں حالیہ ریکارڈ اضافے کے باعث صرف ایک روز میں قرضوں کا حجم 800 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے۔ ڈالر کی قدر میں اس اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد مہنگائی کی سطح میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت درآمد شدہ اشیاءکی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔