اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے روپے کی قیمت زبردستی 103روپے فی ڈالر رکھنے کیلئے گزشتہ ایک برس میں ملک کا کتنا بڑا نقصان کیا؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 20  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )ناقص ترین معاشی کارکردگی، تحریک انصاف نے نون لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے روپے کی قیمت 103روپے فی ڈالر رکھنے کیلئے گزشتہ ایک برس میں 400ارب جھونک د یئے ،حکومت نے اپنی اقتصادی بدانتظامی چھپانے کیلئے اربوں ضائع کیے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل اضافے کی جانب گامزن ہے۔ یہ بات تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب خان نے نون لیگ کی ناقص ترین معاشی کارکردگی پر کڑی تنقید

کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قرضوں کی اوٹ میں اس خسارے سے بچاؤں کی کوشش کر رہی ہے۔حکومتی قرضوں کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے۔نجی شعبے کیلئے قرضوں کی دستیابی منفی انداز میں متاثر ہو رہی ہے۔نجی شعبے متاثر ہونے سے محصولات میں مزید کمی اور خسارے میں اضافہ ہوگا۔کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارے کے باعث روپے کی 124روپے فی ڈالر تک گراوٹ کا اندیشہ ہے۔پاکستان ادائیگیوں کے شدید ترین عدم تواشن کا بھی شکار ہے۔برآمدات کی ادائیگیوں کیلئے آئی ایم ایف کے دروازے پر دستک دینے کے علاوہ چارہ نہیں ۔آئی ایم ایف سے رجوع کی صورت میں پاکستان کو بہت سے سٹریٹجیک مفادات پر سودے بازی کرنا پڑ سکتی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی پاکستان کی بازو مروڑنے میں مصروف ہے۔نون لیگ کی معاشی بدانتظامی کے باعث مہنگائی کا طوفان آئے گا۔بجلی اور تیل کی قیمتیں بڑھیں گی اور عوام سے یہ اضافہ بٹورہ جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ غریب عوام ہی کو مہنگے ڈیزل اورمٹی کے تیل کی خریداری پر مجبور کیا جائیگا۔کھادیں مہنگی ہوں گی اور اس کا بوجھ کاشتکاروں پر پڑے گا۔گردشی قرضے بڑھیں گے اور موسم گرما میں بجلی کی قلت میں اضافہ ہوگا۔گردشی قرضوں کا مجموعی حجم پہلے ہی ایک ہزار ارب تک جا پہنچا ہے ۔بجلی کی عدم دستیابی کے باعث محصولات میں نمایاں گراوٹ آئے گی ۔جی ڈی پی گروتھ ریٹ میں کمی اور بے روزگاری کے طوفان کا بھی اندیشہ ہے۔حکومت کی ان ناکام پالیسیوں کا سب سے بڑھا شکار تعلیم یافتہ نوجوان بنیں گے۔یہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملکی معیشت کا متحرک حصہ بنتے اور اس میں افزائش کی راہ ہموار کرتے ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…