اسلام آباد(نیوزڈیسک)وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، ڈالر نے پاکستانی روپے کو پچھاڑ دیا، ایک ہی دن میں اتنا زیادہ اضافہ کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا، کھلبلی مچ گئی، تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 110 روپے سے بڑھ کر 115 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں یہ 116 روپے کا ہو گیا اور بعض جگہ یہ 118 روپے تک بھی پہنچ گیاہے۔پاکستان میں منگل کو اچانک امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہونے سے انٹربینک میں
ایک ڈالر کی قیمت میں تقریباً پانچ روپے تک اضافہ دیکھا گیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 110 روپے سے بڑھ کر 115 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں یہ 116 روپے کا ہو گیا اور بعض جگہ یہ 118 روپے تک بھی پہنچ گیا۔اس سے قبل بھی متعدد بار ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ دیکھا جا چکا ہے جس سے مہنگائی کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے اور خاص طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت درآمدی اشیا کی قیمتوں میں قابلِ ذکر اضافہ ہوجاتا ہے۔