اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی ’’ کیا‘‘کی 9 سال بعد پاکستان واپسی،4 نئی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان،ان میں 3 مسافر اور 1لوڈر گاڑی شامل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین آٹو موبائل کمپنی ’’ کیا ‘‘ لکی سیمنٹ گروپ کے ساتھ پاکستان میں جوائنٹ وینچر شروع کرے گی ، اس سے پہلے کمپنی دیوان فاروق کے ساتھ مل کر پاکستان میں گاڑیاں بناتی تھی تاہم
یہ سلسلہ 2009 میں بند کردیا گیا تھا۔ کیا۔ لکی موٹرز نے حال ہی میں وزارت صنعت و پیداوار کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے بعد وہ پاکستان میں باضابطہ طور پر گاڑیاں بنانے کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔کیا موٹرز پاکستان کی ویب سائٹ پر 4 گاڑیاں دکھائی جارہی ہیں جن میں پکانتو، سپورٹیج،کارنیوال اور کے 2700 (پک اپ) شامل ہیں۔گاڑیوں کے شوقین افراد اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔