بیجنگ(این این آئی)چین کی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ تجارتی جنگ سے دوسروں اور شریک ممالک کو ہی نقصان ہو گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا یہ بیان امریکی صدر کی جانب سے ایلومینیم اور اسٹیل کے درامدی ٹیکسوں میں اضافے کے تناظر میں ہے۔
ان ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد چین نے کہا تھا کہ وہ تجارتی جنگ کے لیے تیار ہے۔ٹرمپ انتظامیہ چین سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر سالانہ بنیاد پر تیس بلین ڈالر کی درآمدی ڈیوٹی لگانا چاہتی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ اپنا ملکی تجارتی خسارہ کم کرنے کی کوششوں میں ہیں۔