کراچی(سی پی پی )کمشنر کراچی کی زیر صدارت دودھ کی قیمت سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں دودھ کی قیمت 85 روپے سے بڑھا کر 95 روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں دودھ کی قیمت 85 سے بڑھا کر 95 روپے کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ دکانداروں کے نمائندوں نے اپنے منافع میں سے 75 پیسے کم کرنے کو مسترد کردیا ہے۔
صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمز شاکر عمرگجر کے مطابق دکانداروں کیلیے فی لیٹر دودھ کا نرخ 85 روپیسے بڑھاکر 95 روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔شاکرگجر کے مطابق کمشنر کراچی کے نوٹی فکیشن کے بعد ہی نئے نرخ پر عملدر آمد شروع ہو گا جبکہ دودھ کے نئے نرخ کا نوٹی فکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔آل کراچی ملک ریٹیلرز سیکرٹری واحد گدی کیمطابق دکان داروں کا منافع 6 روپے سے کم کرکے 5.25 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے، دکانداروں نے منافع میں 75 پیسے کی کمی کو مسترد کردیاجبکہ کراچی میں دودھ کی دکانیں آج بھی بندرہیں گی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے مہنگائی کی شرح کے حساب سے ہر تین ماہ بعد دودھ کے ریٹ کا اجلاس ہوگا، جس میں مہنگائی کے تناسب سے دودھ کی قیمت میں اضافے یا کمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔