بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ایمازون کے بانی جیف بیزوز اوسطاً 10 ارب ڈالرز سے زائد ماہانہ کما رہے ہیں

datetime 14  مارچ‬‮  2018 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمازون کے بانی جیف بیزوز 2018 کے دوران فی منٹ 2 لاکھ 31 ہزار ڈالرز کمانے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔ ابھی وہ اوسطاً 10 ارب ڈالرز سے زائد ماہانہ کما رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایمازون کے بانی جیف بیزوز نے 2018 کا آغاز دنیا کے امیر ترین شخص کی حیثیت سے کیا اور ان کے اثاثوں میں رواں سال کے دوران انتہائی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جیف بیزوز کے اثاثوں میں اضافہایمازون کے اسٹاک یا حصص کی قیمتوں سے ہوتا ہے اور اس کمپنی کے اسٹاک کی قیمت میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جیف بیزوز نے 2018 کا آغاز لگ بھگ 100 ارب ڈالرز سے کیا تھا اور سال کے اولین 2 ہفتوں میں 10 ارب ڈالرز کا اضافہ کیا۔ بلومبرگ انڈیکس کے مطابق جیف بیزوز کے اثاثوں کی مالیت 129 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے یعنی جنوری، فروری اور مارچ کے کچھ دنوں کے اندر وہ 30.1 ارب ڈالرز کما چکے ہیں۔ اس کے مقابلے میں دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نے اس عرصے میں ‘محض’ 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا ہی اضافہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…