اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اب گاڑیوں کیلئے ایک ہی طرز کی نمبر پلیٹ ملے گی اورکس تاریخ سے خرید کنندہ اور فروخت کنندہ کے بغیر گاڑیوں کی رجسٹریشن ممکن نہیں ہو سکے گی؟بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 13  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(آن لائن)صوبہ بھر میں ایک ہی طرز کی نمبر پلیٹ جلد لانچ کر رہے ہیں ،یکم مئی سے خرید کندہ اور فروخت کندہ کے بغیر گاڑیوں کی رجسٹریشن ممکن نہیں ہو گی،سمارٹ کارڈ جاری کرنے کیلئے اقدامات آخری مراحل میں ہیں،صوبہ بھر کی تمام ڈسٹرلیوں اور فائیو سٹار ہوٹلوں کو آن لائن سسٹم سے منسلک کررہے ہیں،5 سو ملازمین کو میرٹ پر بھرتی کر لیا گیا ہے جبکہ 3 سو مزید سٹاف کی بھرتی کیلئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کیلئے بھجوائی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز کے شعبہ انٹی نارکوٹکس کو الگ کر دیا گیا ہے سرگودھا ڈویژن میں بنایا جانے والا تھانہ اسی سال بنایا جائے گا جس کیلئے فنڈز جاری ہو چکے ہیں،ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے دورہ سرگودھا کے موقع پر آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ یکم مئی سے گاڑیوں کی ٹرانسفر کے عمل کو بائیو میٹرک سسٹم سے منسلک کر دیا جائے گا جس کیلئے پرائیویٹ کمپینوں کو ٹھیکے دیئے جا رہے ہیں اور وہ اہم شخصیات کے علاوہ بیرون ممالک سے آئے ہوئے پاکستانیوں کو گھروں پر بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ان کے شناخت کے عمل کو یقینی بنائیں گے،اسی طرح بزرگ شہریوں کو بھی اب دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے بلکہ وہ کال کر کے نمائندے کو بلا کر اپنی شناخت کروا کر گاڑیو کو ٹرانسفر کروا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو جدید خطور پر استوار کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں پہلے مرحلے میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کی موٹر برانچوں کو آن لائن سسٹم سے منسلک کیا بعد ازاں صوبہ بھر کا پراپرٹی کے ڈیٹا کو بھی کمپیوٹر رائز سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے صارف اب خود گھر بیٹھے اپنے چلان فام اور محکمہ کی جانب سے کی جانے والی پراپرٹی پر تشخیص کی جانب پڑتال کر سکے گا۔چوہدری محمد اکرم اشرف گوندل نے کہاسمارٹ کارڈ کے اجراء میں ٹیکینکل وجوحات کی بناء پر تاخیر ہو گئی ہے اور امید ہے کہ صوبہ بھر میں سمارٹ کارڈ کے لیے یکم اپریل سے اس سسٹم کو بھی لانچ کر دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں ایک ہی قسم کی وینٹی پلیٹس کا پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں اور اب ہر شہری کو اس کے من مرضی کے خصوصی نمبر ایک جیسی نمبر پلیٹ میں ہی مل جائے گا جس کیلئے تمام اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں 72 ہزار پلازوں ،ماکیٹوں ،بینکوں اور کمرشل مارکیٹ کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کروایا جا رہا ہے جس کیلئے 4 کروڑ50 لاکھ روپے میں ٹھیکہ پرائیویٹ کمپنی کو دے دیا گیا ہے۔جو اس بات کا جائزہ لیں گی کہ حکومت کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ علاقوں کے انسپکٹران نے کسی قسم کی کوئی غفلت اور لا پرواہی تو نہیں دیکھائی اور یہ بھی دیکھا جائے گا کہ حکومت کی جانب سے اس علاقے کے دیئے جانے والے ریٹوں کو مد نظر رکھ کے ٹیکس وصول کیا ہے یا نہیں اس کے ساتھ ساتھ پراپرٹی سافٹ ویئرسسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے،

اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد مشتاق آفرید ی نے ڈی جی ایکسائز کو سرگودھا آمد پر خوش آمدید کہا اور اس موقع پر انہوں نے جاری مالی سال 2018 کی ریکورری کی رپورٹ پیش کی 8 ماہ 10 دن میں سرگودھا ڈیژن کے چاروں اضلاع خوشاب ،میانوالی،بھکر اور سرگودھا نے 63 کروڑ 11 لاکھ 49 لاکھ روپے کی ریکوری کی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر نے بتایا کہ ای ٹی او محمد ارشد چہل کی جانب سے 37 کروڑ 17لاکھ 91ہزار کی ریکوری کی ہے ای ٹی او خوشاب جاوید اقبال چیمہ نے 9 کروڑ 58 لاکھ 70 ہزار ای ٹی او میانوالی محمد اقبال فاروق بٹ نے8 کروڑ84 لاکھ 27 ہزار جبکہ ای ٹی او بھکر رانا خالد پرویز نے 7 کروڑ50 لاکھ 61 ہزار کی ریکوری کی ہے،ای ٹی او سرگودھا محمد ارشد چہل کی جانب سے اپنے دےئے گئے ٹارگٹ کے حوالے پر بریف کیا گیا۔،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام کاموں کو میرٹ کی بنیادوں پر ترحیح دیں آنے والے سائیلین کیلئے بیٹھنے کے خصوصی اقدامات بھی کریں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…