لاہور( این این آئی )آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رکھے جانے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی نے وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بجٹ2018-19ء میں ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا، آئندہ مالی سال بھی بینکوں سے 50 ہزار سے زائد نقد رقم نکلوانے والے فائلرز کو اعشاریہ 3 فیصد ٹیکس جبکہ نان فائلرز کو اعشاریہ 4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ
حکومت نے مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں معیشت کو دستاویز کرنے کی خاطر تمام بینکنگ ٹرانزیکشن پراعشاریہ 6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ کیا تھا تاہم تاجروں کے خدشات کے بعد 9 جولائی 2015 کو اسے کم کرکے اعشاریہ 3 فیصد کردیا گیا تھا۔