اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ،برطانونی پاونڈسعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میںاضافہ، یورو کی قدر میں کمی، چینی کرنسی یو آن مستحکم رہی ۔فار یکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید110.57روپے سے
گھٹ کر110.55روپے اور قیمت فروخت 110.67روپے سے گھٹ کر110.65روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید111.70روپے سے بڑھ کر111.80روپے اور قیمت فروخت112روپے سے بڑھ کر112.10روپے ہوگئی۔گزشتہ روزیورو کی قدر میں 25 پیسے کی کمی اور برطانوی پونڈ کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید137.50روپے سے گھٹ کر137.25روپے اور قیمت فروخت139روپے سے گھٹ کر138.75روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید153.75روپے سے بڑھ کر154روپے اور قیمت فروخت 155.25روپے سے بڑھ کر155.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں5 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت 29.55روپے سے بڑھ کر29.60روپے اور قیمت فروخت29.80روپے سے بڑھ کر29.90روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس سے یو اے ای درہم کی قیمت خرید30.30روپے پر مستحکم اور قیمت فروخت30.55روپے سے بڑھ کر30.60روپے ہوگئی ، چینی یوآن کی قیمت خرید 17.50 روپے اور قیمت فروخت 18.30 روپے پر مستحکم رہی ۔