اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سی پیک پروجیکٹ: گوادر پورٹ پر پہلا کنٹینر جہاز ایم ایس ٹائگر لنگر انداز

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک)  سی پیک پروجیکٹ کے تحت گوادر پورٹ پر پہلا کنٹینر جہاز ایم ایس ٹائگر لنگر انداز ہوگیا۔ ایم ایس ٹائیگر پاک بحریہ کے جہازوں کی سیکیورٹی میں گوادر پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایس ٹائیگر پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس دہشت اور پی این ایس کرار کی سیکیورٹی میں گوادر پہنچا، اس سلسلے میں ایک استقبالیہ تقریب گوادر پورٹ پر منعقد ہوئی ۔

جس میں کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس اور چین کے قونصلیٹ جنرل نے بھی شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ یہ نئی کنٹینر سروس گوادر پورٹ کو مشرق وسطی کی بندر گاہوں جبل علی، ابو ظہبی اور شارجہ سے منسلک کرے گی جب کہ پاک چین راہداری منصوبے کی کامیابی کے لیے بحری راستوں کی حفاظت پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی ٹاسک فورس 88 ، سی پیک منصوبے کے تحت گوادر پورٹ اور اس کی طرف آنے والے بحری راستوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…