بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

سوزوکی کی نئی ویگن آر سامنے آگئی

datetime 8  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی نے پاکستان میں اپنی مقبول گاڑی ویگن آر کا نیا ماڈل فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ پاک سوزوکی نے گزشتہ ماہ اپنی اس مقبول ترین گاڑی کی بکنگ روک دی تھی اور اس کی وجہ بتانے سے گریز کیا تھا۔ سوزوکی نے اپنی مقبول ترین گاڑی کی فروخت روک دی پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق ویگن آر اس کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ہے۔

مگر اس کی فروخت روکنے کی وجہ عوام کے سامنے نہیں لائی گئی تھی، جس کے بعد یہ افواہ بھی سامنے آئی تھی کہ ایسا کرنے کی ممکنہ وجہ سوزوکی کلٹس کی فروخت کی شرح بڑھانا ہے۔ اسی طرح کچھ حلقوں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس کی وجہ سوزوکی کی جانب سے ویگن آر کے ماڈل کو پہلے سے بہتر بنانا ہے اور یہی درست ثابت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی نے ویگن آر کے نئے ماڈل کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔ اس نئے ماڈل میں ایلو وہیل اور کروم ٹیل گارنس جیسے فیچر گیئے ہیں، جبکہ ویگن آر وی ایکس ایل ان تبدیلیوں کے ساتھ فروخت کی جائے گی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اگرچہ یہ اپ گریڈ معمولی لگتی ہیں مگر ان کے ساتھ گاڑی کی نئی قیمت کو کوئی بھی نظرانداز نہیں کرسکے گا۔ سوزوکی کی گاڑیوں کی قیمت میں 50 ہزار روپے تک اضافہ ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت پہلے 11 لاکھ 14 ہزار روپے تھی مگر اب اسے 50 ہزار روپے بڑھا کر 11 لاکھ 64 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک سوزوکی نے یکم مارچ کو ہی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں پچاس ہزار روپے تک اضافہ کیا تھا اور کمپنی کے مطابق پاکستان میں اسمبل کی جانے والی گاڑیوں کے بیشتر پرزے بیرون ملک سے درآمد کیے جاتے ہیں اور جب بھی پاکستانی روپے کی قدر گرتی ہے تو ان پرزوں کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کے باعث گاڑیوں کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…