انقرہ(آئی این پی)ترکش ائر لائن کا ایک سال میں منافع ایک ارب 22 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ ترکش میڈیا کے مطابق عالمی سطح پر ایک مثالی ہوائی فرم ٹرکش ایئر لائنز 120 ملکوں میں 300 منازل تک پرواز کرتی ہے۔ترکی ایئر لائنز نے گذشتہ برس ایک ارب 22 ملین ڈالر سے زائد منافع حاصل کیا۔265 طیاروں کی کھیپ کی مالک یہ فرم ہر گزرتے دن نئے اور جدید ترین طیارے خریدتی رہتی ہے۔عالمی سطح پر ایک مثالی ہوائی فرم کا درجہ حاصل کرنے
والی ٹرکش ایئر لائنز 120 ملکوں میں 300 منازل تک پرواز کرتی ہے۔اس کا مالی ڈسپلن نفع بخش بن رہا ہے۔فرم کے پریس سیکرٹری یحی استون نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ گزشتہ برس فرم کا نفع 1 ارب 22 ملین ڈالر سے زائد ہے۔