بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ٹویوٹا کی نئی فورچنر پاکستان میں پیش

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹویوٹا نے رواں ہفتے پاکستان میں اپنی ایس یو وی فورچنر کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے جس میں ڈیزل انجن دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ گاڑی پاکستان میں کافی مقبول ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے ٹویوٹا نے اس کے ڈیزل انجن والی گاڑی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس گاڑی میں 1 جی ڈی۔ایف ٹی وی 2.8 لیٹر انجن دیا گیا ہے جو کہ 174 ہارس پاور کا ہے۔

ٹویوٹا کی نئی ڈبل کیبن گاڑی پاکستان میں پیش کمپنی کے مطابق انجن کو ٹھنڈا رکھنے کی ٹیکنالوجی اس کی افادیت مزید بہتر کرے گی جبکہ گاڑی کے لیے کامن ریل ڈائریکٹ فیول انجیکشن سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔ اسی طرح پٹرول ورژن کے مقابلے میں اس گاڑی میں کی لیس انٹری اور پاور بیک ڈور جیسے فیچر بھی دیئے ہیں۔ مسافروں کے تحفظ کے لیے وہیکل اسٹیبلیٹی کنٹرول، ایمرجنسی بریک سگنل، لائٹ ریمائنڈر اور انجن وارننگ لائٹ قابل ذکر ہیں۔ ٹویوٹا کی سب سے منفرد گاڑی؟ اس کے علاوہ گاڑی میں ڈاﺅن ہل اسسٹ کنٹرول بھی دیا گیا ہے جو کہ کسی چڑھائی سے نیچے اترتے ہوئے گاڑی کی رفتار خودکار طور پر سست کردینے والا فیچر ہے۔ دیکھنے میں یہ گاڑی پٹرول ورژن سے کچھ زیادہ مختلف نہیں اور ملک میں اس کے سات رنگ دستیاب ہوں گے۔ اس نئی گاڑی کی قیمت پاکستان میں لگ بھگ 59 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…