لاہور( این این آئی) سم کارڈ والا بجلی کا میٹر متعارف کرا نے کی جانب عملی پیشرفت کی گئی ہے ،جلد تنصیب کا مرحلہ شروع کیا جائے گا ۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے نیا نظام متعارف کرایا جارہا ہے جس کے تحت گھروں میں
سم کارڈ والا جدید میٹر نصب کیا جائے گا۔بیلنس ختم ہوجانے پر بجلی از خود منقطع ہوجائے گی اور دوبارہ کارڈ ڈالنے پراس کی بحالی ہو سکے گی۔بتایا گیا ہے کہ میٹرکی قیمت صارفین سے وصول کی جائے گی اور نہ لگوانے کی صورت میں کنکشن منقطع کر دئیے جائیں گے ۔