اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

قطر ایئرویز کے نئے طیارے کی خصوصیات جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  فضائی کمپنی قطر ایئرویز نے ایسا ’عجوبہ‘ جہاز تیار کر لیا ہے کہ سفر جتنا بھی طویل ہو مسافروں کو کبھی تھکن نہیں ہو گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق قطر ایئرویز کے لیے یہ نیا طیارہ ایئربس نے تیار کیا ہے جس کا نام اے ’1000-350‘ہے۔ اس طیارے میں رنگ برنگی ایل ای ڈی روشنیوں کا ایک نظام اور ایسے ایئرفلٹرز نصب کیے گئے ہیں جو مسافروں کو تھکن کا احساس نہیں ہونے دیں گے۔

یہ ہاسپٹل گریڈ ایئرفلٹر ہر دو سے تین منٹ بعد کیبن کے اندر کی ہوا کو تبدیل کر دیا کریں گے۔ اس کے علاوہ طیارے کے کیبن کی بلندی بھی تمام طیاروں سے کم رکھی گئی ہے جو 6ہزار فٹ ہے۔اس کی تمام سیٹیں ونڈوز کی سیدھ میں لگائی گئی ہیں اور ونڈوسیٹ پر بیٹھنے والا ہر مسافر باآسانی بیرونی مناظر سے لطف اندوز ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ اس میں نئے ’کیو سوٹ‘ بھی بنائے گئے ہیں۔ یہ ایسی سیٹیں ہیں جنہیں مسافر بوقت ضرورت کیبن کی شکل میں بھی ڈھال سکتے ہیں جس سے یہ ڈبل بیڈ بن جائے گا اور اس کے چاروں طرف دیوار کھڑی ہو جائے گی جس سے مسافر ساتھی مسافروں کی نظروں سے اوجھل ہو کر بہترین طریقے سے آرام کر سکیں گے۔ ایئربس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس طیارے کی اکانومی کلاس میں بھی مسافروں کو بیٹھنے کے لیے زیادہ جگہ میسر ہو گی اور اس میں بھی ہر ونڈو سیٹ کھڑکی کی بالکل سیدھ میں نصب کی گئی ہے۔ قطر ایئرویز گروپ کے چیف ایگزیکٹو اکبر البکر کا کہنا تھا کہ ” قطر ایئرویز ہمیشہ اپنے کسٹمر کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قطر ایئرویز دنیا کی پہلی فضائی کمپنی ہے جس نے A350-1000طیارے کو اپنے بیڑے میں شامل کیا ہے۔“

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…