واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی معروف ویب سائٹ بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں ویسے ویسے معاشی حالت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے ۔ بلوم برگ کے مطابق انتخابات میں پانچ ماہ رہ گئے ہیں جبکہ ملکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ دسمبر میں ملکی کرنسی کی قدع میں کمی ہوئی 700درآمدی اشیاءپر ٹیکسوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
لیکن ساتھ آدھی اشیاءپر ٹیکس میں کمی کی گئی ہے ۔ترقی کی شرح 5.3فیصد ہے ۔جو کہ ایک دہائی میں سب سے زیادہ ہے ۔ برآمد ات میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ چین سی پیک معاہدہ بھی ہے ۔ پاکستان کے جاری حسابات کا خسارہ مجموعی قومی پیداوار کے4.7 فیصد تک جا پہنچا ہے ۔ زر مبادلہ کے زخائر کم ہونے کے بارے میں بلوم برگ کا کہناہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے جان تو چھڑا لی لیکن اس کے ساتھ اس کے زرمبادلہ کے زخائر میں کمی آرہی ہے ۔