ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

برآمدات بڑھانے کیلئے طویل مدتی قرضوں کی فراہمی سے برآمدات میں اضافہ ہوگا ‘راجہ وسیم حسن

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سالانہ50لاکھ ڈالر تک کی اشیاء برآمد کرنے والے برآمدکنندگان کے لئے اسلامی بینکنگ کے ذریعے طویل المدتی قرضہ جات کی سہولت متعارف کروانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کیلئے طویل مدتی قرضوں کی فراہمی سے برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ اس فیصلہ کے مطابق ملک کے پانچ مکمل اسلامی اور اسلامک بینکنگ کی سہولت فراہم کرنے والے16بینکوں کی2581برانچوں کے ذریعے ہر قسم کی صنعت سے وابستہ برآمدکنندگان کو ن ئے پلانٹ اور مشینری لگانے کیلئے دس سال کے لئے ڈیڑھ ارب روپے تک کا قرضہ آسان شرائط پر فراہم کیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ اس فیصلہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے اور ملک میں نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا انہوںنے کہا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے قرضوں کی ادائیگی کے ساتھ برآمد کنندگان کے ساتھ رکے ہوئے سیلز ٹیکس ریفنڈز بھی فوری ادا کیے جائیں تاکہ برآمدات کنندگان دلجمعی سے ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے خدمات سرانجام دے سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…