اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

زونگ کے 3 نئے پیکجز متعارف

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) یوفون، ٹیلی نار اور موبی لنک کے بعد زونگ نے بھی اپنے صارفین کے لیے سپرکارڈ جیسی نئی آفر پیش کردی ہے۔ پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق زونگ کی جانب سے تین پیکجز فراہم کرائے گئے ہیں، جن میں سے ایک ہفتے پر مشتمل جبکہ تیسرا ایک ماہ کا پیکج ہے۔ زونگ نے ان پیکجز کو ہفتہ وار لوڈ آفر، آل ان ون ویکلی آفر اور آل ان ون منتھلی آفر کا نام دیا ہے۔

جاز اور ٹیلی نار کی صارفین کے لیے دلچسپ آفرز متعارف اگر کوئی صارف ہفتہ وار لوڈ آفر لیتا ہے تو 250 روپے کے عوض وہ ایک ہفتے تک 1500 زونگ سے زونگ منٹ، 100 آف نیٹ منٹ، 1500 ایس ایم ایس، 1500 ایم بی فور جی موبائل انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرسکیں گے۔ اس پیکج کو ایکٹو کرنے کے لیے *70# ڈائل کرنا ہوگا اور یہ آفر سات دن تک برقرار رہے گی۔ اسی طرح زونگ آل ان ون ویکلی پیکج کی قیمت 150 روپے رکھی گئی ہے۔

اس میں 500 زونگ سے زونگ منٹ، 40 آف نیٹ منٹ، 500 ایس ایم ایس، 500 ایم بی فور جی موبائل انٹرنیٹ ملے گا۔ اسے ایکٹیو کرنے کے لیے *6464# > 4 > 1 > 2ڈائل کریں یا Weekly150 لکھ کر 6464 پر ایس ایم ایس بھیج دیں۔ زونگ کا مفت واٹس ایپ سروس فراہم کرنے کا اعلان آل ان ون منتھلی پیکج کی فیس 500 روپے رکھی گئی ہے جس کے عوض صارف کو 1500 زونگ سے زونگ منٹ، 150 آف نیٹ منٹ، 1500 ایس ایم ایس اور 1500 ایم بی فور جی انٹرنیٹ ملے گا۔ اسے ایکٹیو کرنے کے لیے *6464# > 4 > 2 > 2 ڈائل کریں اور بس۔ ویسے یہ پیکجز آن لائن بھی سبسکرائب اس لنک پر جاکر کیے جاسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…