بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عرب ممالک سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی چیف کرسٹین لغراد نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مستحکم پیداواری عمل کو بڑھانے، ملازمت کے مواقع پیدا کرنے اور اضافی اخراجات کو محدود رکھنے کے لیے عوامی اجرت کو کم اور سبسڈی کو ختم کریں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دبئی میں منعقدہ ایک روزہ عرب مالیاتی فورم کے سالانہ اجلاس میں انہوں نے بعض عرب ممالک کی جانب سے ‘مطلوبہ’ اصلاحات اپنانے کے عمل کو خوش آئین قرار دیا۔

یہ پڑھیں: سعودی عرب میں غیرملکیوں کا اچھا دور ختم کرسٹین لغراد نے کہا کہ ‘بدحال معاشی اور سماجی مسائل کے خاتمے کے لیے مزید اصلاحات کی اشد ضرورت ہے’۔ انہوں نے بتایا کہ تیل کی کم قیمتیں تیل کے برآمد کنندگان کے لیے مالیاتی بوجھ بن گئی ہیں جبکہ درآمد کنندگان بڑھتے ہوئے قرض، بے روزگاری، تنازعات، دہشت گردی اور پناہ گزین جیسے مسائل سے نبردآزما ہیں۔ عرب مانیٹری فنڈ (اے ایم ایف) نے بتایا کہ تقریباً تمام عرب ممالک گزشتہ چند برسوں سے خسارے پر مبنی بجٹ پیش کررہے ہیں اور گزشتہ سال عرب معیشت کا گراف محض 1.9 فیصد رہا جو کہ عالمی شرح کے مقابلے میں نصف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عرب ممالک کے قطر سے 13 مطالبات کرسٹین لغراد نے بتایا کہ ‘تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ریاستوں میں تاحال عوامی اخراجات بہت زیادہ ہیں جہاں سرکاری اخراجات مجموعی ملکی پیداوار سے 55 فیصد زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرب حکومتوں نے اپنے اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں لیکن بیشتر فیصلے عارضی ثابت ہوئے۔ کرسٹین لغراد نے واضح کیا کہ ‘توانائی پر دی جانے والی سبسڈی پر کوئی عذر پیش نہیں کیا جائے تاہم گلف کارپوریشن کونسل (جی سی سی) کے چھ رکن اور دیگر عرب ممالک نے گزشتہ برسوں میں توانائی پر سبسڈی کم کی ہے لیکن ان کی لاگت تاحال زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…