پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

دبئی ایئرپورٹ مسلسل چوتھے سال بھی دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی ایئرپورٹ کو مسلسل چوتھے سال بھی دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار دے دیا گیا ۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2017 میں بھی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ رہا۔رپورٹ کے مطابق 2016ء کے مقابلے میں گزشتہ سال دبئی کے ہوائی اڈے پر بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں 46 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

اس تعداد میں اضافہ امریکہ کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ سے براہِ راست امریکہ آنے والی پروازوں پر لیپ ٹاپ لانے کی پابندی کے باوجود ہوا جس سے ‘ایمیریٹس’ ایئر لائن بھی متاثر ہوئی تھی۔دبئی کا ہوائی اڈہ ایمیریٹس ایئرلائن کا مرکز ہے جس کا شمار دنیا کی چند بڑی اور لگڑری ایئرلائنز میں ہوتا ہے۔اس پابندی کے چند ماہ بعد ہی گزشتہ سال جولائی میں ایمیریٹس نے اعلان کیا تھا کہ اضافی حفاظتی انتظامات کے بعد امریکی حکام نے دبئی سے امریکہ آنے والی پروازوں پر لیپ ٹاپ لانے پر پابندی اٹھالی ہے۔دبئی ایئرپورٹ نے 2014ء میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز چھینا تھا جس کے بعد سے دبئی نے اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا ہے۔دبئی مشرقِ وسطیٰ کے ان کئی ہوائی اڈوں میں شامل ہے جو بین الاقوامی فضائی راستوں پر موجودگی اور اپنی سہولتوں کے باعث مسلسل فروغ پذیر ہیں اور دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہونے لگے ہیں۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…