پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اسٹاک مارکیٹ میں 156 پوائنٹس کا اضافہ

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی  (مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز معمولی تیزی کے بعد دن کا اختتام کے ایس ای-100 انڈیکس 156 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرنے پر ہوا۔ پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز جب کاروبار کا آغاز ہوا تو زبردست تیزی آئی اور بلند ترین سطح 45 ہزار 495 پوائنٹس تک پہنچ گیا ۔

تاہم اگلے سیشنز میں یہ تیزی برقرار نہ رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای-100 انڈیکس جب 45 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہوا تو اس سے پہلے مارکیٹ دن کی کم ترسطح 44 ہزار 782 پوائنٹس کا تجربہ دیکھ چکی تھی۔ مارکیٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 11 کروڑ 40 لاکھ حصص کا اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 34 کروڑ کا کاروبار ہوا اسی طرح حصص کی مالیت بھی اضافے کے بعد 18 ارب 2 کروڑ تک پہنچ گئی۔

مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 215 کے کاروبار میں اضافہ اور 139 کے لین دین میں تنزلی جبکہ 2 کمپنیوں کے کاروبار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سیمنٹ کا شعبہ ایک مرتبہ پھر 5 کروڑ 86 لاکھ کے کاروبار کے ساتھ تیسرے سیشن میں نمایاں رہا جبکہ ٹیکنالوجی اورمواصلات کا شعبہ بالترتیب 4 کروڑ 64 لاکھ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ ٹی آر جی لمیٹڈ 2 کروڑ 90 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ سرفہرست کمپنی رہی، فوجی سیمنٹ ایک کروڑ 87 لاکھ، سوئی ساؤتھ گیس ایک کروڑ 52 لاکھ کے کاروبار کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ عائشہ اسٹیل مل کے ایک کروڑ 46 لاکھ کا کاروبار ہوا اور پاور سیمنٹ کے ایک کروڑ 42 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…