اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور روس ایک قدم اورآگے،اسٹیٹ بینک آف پاکستا ن اور روس کے سینٹرل بینک آف رشین فیڈریشن میں اہم ترین معاہدہ طے پاگیا

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اسٹیٹ بینک کے گورنر نے ماسکو ، روس میں سینٹرل بینک آف رشین فیڈریشن کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ یہ اسٹیٹ بینک کے کسی بھی گورنر کی جانب سے سی بی آر ایف کا پہلا دورہ ہے۔ اسٹیٹ بینک نے سی بی آر ایف کے ساتھ مرکزی بینکاری میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔یہ اقدام ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس دستاویز پر سی بی آر ایف ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور گورنر سی بی آر ایف مس ایلویرانیبیو لینانے دستخط کیے۔ اس موقع پر روس میں پاکستان کے سفیر عزت مآب قاضی محمد خلیل اللہ نے بھی شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک کے وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر بینکاری پالیسی و ضوابط گروپ سید عرفان علی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر مالی منڈیاں اور انتظامِ ذخائر محمد علی ملک بھی شامل تھے۔اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد مالی نظاموں کی ترقی، نظامِ ادائیگی،مالی انفراسٹرکچر اور مالی اداروں کی نگرانی کے شعبوں میں دونوں مرکزی بینکوں کے حکام کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔اسٹیٹ بینک بین الاقوامی تعاون کے محاذ پرکافی سرگرم کردار ادا کر تا رہا ہے، خاص طور پر گذشتہ دو برسوں سے۔ یہ اب تک اسٹیٹ بینک کی جانب سے 20 واں ایم او یو ہے، جس پر دستخط کیے گئے ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…