اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

دوچینی کمپنیاں پاکستان میں ہوا کے ذریعے بجلی پیدا کرینگی

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) دو چینی کمپنیوں نے پاکستان میں ہوا کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ،منصوبے پر بوسٹن ہیڈکوآرٹر جنرل الیکٹرک کمپنی اور پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا مشترکہ طورپر کام کریں گی ، یہ کمپنیاں اس سے قبل حالیہ برسوں کے دوران پاکستان میں بجلی کے دس منصوبوں پر کام کرچکی ہیں،انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کے لئے

پاکستان کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کی ہے جس کا مقصد قدیم شاہراہ ریشم اور بحری شاہراہ ریشم کے روٹ پر واقع ممالک میں تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کو ایشیاء ، افریقہ اوریورپ تک بہتر بنانا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ چین کا تجویز کردہ ہے جو 2013ء میں شروع کیا گیا ہے ، اس سے جہاں دیگر ممالک کو فائدہ ہو گا وہاں چینی کمپنیوں کو بھی فوائد حاصل ہو ں گے تا ہم اس قسم کی منفی مہم بھی جاری ہے کہ اس منصوبے سے ترقی کے ظاہری مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں لیکن حقیقی سچ یہ ہے کہ چین اس کوشش کے ذریعے 21ویں صدی میں ایک بڑی طاقت بن کر ابھر رہا ہے اور وہ عالمی منظر پر چھا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…