منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی فضائی کمپنی کا پاکستان کیلئے نئے روٹس شروع کرنیکا فیصلہ

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)  سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی گلف ایئر لائنز نے اپنے بین الاقوامی فضائی روٹس میں توسیع کےمنصوبے کے تحت پاکستان کے چار مختلف شہروں تک فضائی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی انتظامیہ نے پاک سعودی دوطرفہ فضائی رابطوں کے فروغ کے سلسلے میں کمپنی نے لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے اپنی فلائٹس شروع کرنے کے حوالے سے

اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کے آغاز سے بین الاقوامی فضائی روٹس میں توسیع کی جا رہی ہے اور دمام سے پاکستان کے چار شہروں تک اپنے فلائٹ آپریشن کو توسیع دے رہی ہے۔ پاکستان سے آنے والے مسافروں کو دمام ائر پورٹ سے ملک کے دیگر شہروں تک رسائی یقینی بنائی جائے گی اور حج اور عمرہ کے فضائی مسافروں کو جدہ اور مدینہ شریف تک براہ راست رسائی حاصل ہو گی۔ یہ فیصلہ عمرہ اور حج کے لئے سعودی عرب آنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ فضائی آپریشن کا آغاز یکم مارچ 2018 سے ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…