بیجنگ (آئی این پی /زنہوا) چین کے مرکزی بنک نے مالیاتی منڈی میں کرنسی نوٹوں کی کمی پر قابو پانے کے لئے جمعہ کو سات روزہ ریورس ریپوس کے 140بلین یوآن (21.4بلین امریکی ڈالر ) جبکہ 14روزہ ریورس ریپوس کے مزید 130بلین یوآن کے معاہدے کئے ، 90بلین یوآن کی معیاد پوری
کرنے والے ریورس ریپوس کی وجہ سے اپ سیٹ ہونے کے بعد مالیاتی منڈی میں مجموعی طورپر 180بلین یوآن کی نئی رقم داخل کی گئی ، پورا ہفتہ بھر جھونکی جانیوالی مجموعی رقم 40بلین یوآن رہی جو کہ گذشتہ ہفتے نکالی جانیوالی مجموعی رقم 510ملین یوآن کے برعکس ہے۔