کراچی(آن لائن)آن لائن کیب سروس کریم کے کرایوں میں اضافہ۔ یہ اعلان کریم کے پبلک افئیرز کے ہیڈ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کیا۔ کریم کے پبلک افئیرز کے ہیڈ سبطین نقوی کا کہنا تھا کی کرایوں میں اضافہ پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کیپٹنز کو ہونے والی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کیا گیا ہے،جبکہ پیٹرول کی
قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کرایے میں کیے گئے اضافے سے متعلق کریم سروسز کے کیپٹنز کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کرایوں میں اضافے کا اثر کریم کے پیک فیکٹر پر بھی ہوگا البتہ انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ کرایوں میں کس حد تک اضافہ کیا گیا ہے۔اس بارے میں کریم صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک کریم کے کرایوں میں 9 فیصد تک اضافے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس حوالے سے سبطین نقوی نے کہا کہ ابھی اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ کتنا اضافہ کیا جائے گا ، لیکن اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافہ انتہائی کم ہوگا۔