جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

حکومت نے اہم ترین موٹر وے گروی رکھنے کا اعتراف کرلیا،سوئس بنکوں میں پاکستانیوں کی جمع کرائی گئی رقم کے معاملہ پر معاہدے کی منظوری دے دی گئی

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( آ ئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو فیڈرل بورڈ آ ف ریو نیو کے حکام نے آ گاہ کیا ہے کہ سوئس بنکوں میں پاکستانیوں کی جانب سے جمع کرائی گئی رقم کے معاملہ پر معلومات کے تبادلہ کے حوالے معاہدے کی سوئس حکومت نے منظوری دے دی ہے، معاہدے کے تحت 18جنوری سے معلومات کا تبادلہ شروع ہو جائے گا،وزات خزانہ نے 2ارب 50 کروڑ کے سکوک اور یورو بانڈز پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے آ گاہ کیا کہ سکوک اور یور بانڈز کے اجرا کیلئے 8ارب ڈالر کی آفر آئی،سکوک بانڈز کیلئے چکوال سے حیدر آباد موٹر وے گروی رکھی ہے،

موٹر وے کے سیکشن کی مارکیٹ ویلیو1ارب 70ارب ڈالر ہے،1ارب ڈالر کا سکوک بانڈ جاری کیا گیا ہے،6روپے سترہ پیسے شرح سود پر سکوک بانڈجاری کیا گیا جبکہ کمیٹی ارکان نے زیادہ شرح سود پر سکو ک بانڈز جاری کر نے پرتشویش کا اظہار کیا۔ منگل کو ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کمیٹی چیئر مین سنیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سوِئزر لینڈ حکومت کے ساتھ دوہرے ٹیکس کے تدارک اور پاکستانیوں کے سوئس بینکوں میں پڑی رقم کی واپسی کا ایجنڈا زیر غور آ یا۔ ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو آ گا ہ کیا کہ پاکستانیوں کے گزشتہ سال کے 200ارب ڈالر کی واپسی کھٹائی میں پڑی گئی۔سوئس حکام کے ساتھ معلومات کے تبادلے کا معاہدہ ہو چکا ۔مارچ 2017 میں معاہدہ ہوا کابینہ نے بھی منظوری دی ہے۔رواں ماہ 18تاریخ سے معلومات کا تبادلہ شروع ہو جائے گا ۔سوئس حکومت نے بھی اب معاہدے کی منظوری دے دی ۔اگر گزشتہ اکاوئٹس کی معلومات مل گئی تو ان سے درخواست کر سکتے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ میں کیوں کہا پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر واپس لائیں گے۔ جس پر ارکان کمیٹی نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ میں غلط بیانی کی۔ڈار کے بیان سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا ۔ وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا کہ اسحاق ڈار نے

سوئس بینک کا ایم ڈی کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔ سوئس بنکوں میں کوئی پتہ نہیں رقم کتنی ہے ۔ ایف بی آرحکام نے کمیٹی کو آ گاہ کیاکہ ابھی آٹومیشن انفارمیشن کے تبادلے کا معاہدہ ہوا ۔وزات خزانہ نے 2ارب 50 کروڑ کے سکوک اور یورو بانڈز پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے آ گاہ کیا کہ سکوک اور یور بانڈز کے اجرا کیلئے 8ارب ڈالر کی آفر آئی۔سکوک بانڈز کیلئے چکوال سے حیدر آباد موٹر وے گروی رکھی ہے۔موٹر وے کے سیکشن کی مارکیٹ ویلیو1ارب 70ارب ڈالر ہے۔1ارب ڈالر کا سکوک بانڈ جاری کیا گیا ہے۔6روپے سترہ پیسے شرح سود پر سکوک بابنڈجاری کیا گیا ۔کمیٹی ارکان نے زیادہ شرح سود پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں عمران خان کی تیسری شادی کے چرچے رہے۔ الیاس بلور نے کہاکہ عمران خان کسٹم والوں کے سمدھی بن گے۔جس پر ارکان نے قہقے لگائے۔رانا افضل نے کسٹم حکام سے استفسار کیاکہ کیا الیاس بلور جیلس تو نہیں ہو رہے ۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کے حوالے سے کہاکہ ہمیں معاملات درست کرنے ہونگے ۔اگر امریکہ کی جانب سے امداد بند کی جائیگی تو ہمیں اپنا انتظام کرنا پڑیگا۔



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…