اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کے بعد بحرین میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ہمسایہ ممالک بھی اثر انداز ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔حالیہ اضافے کے بعد اب سعودی ہمسایہ ملک بحرین سے بھی بُری خبر آگئی ہے ۔ بحرین میں پٹرول کی نرخ میں اضافہ ہوگیا۔ پٹرول 91جو اس سے پہلے 125فلس فی لیٹر فروخت ہوتا تھا ، اب 140فلس فی لیٹر فروخت ہوگا جبکہ پٹرول 95جو اس سے پہلے 160فلس فی لیٹر تھا . اب 200فلس فی لیٹر

فروخت ہوگا۔ قومی بورڈ برائے تیل وگیس نے نئے نرخ نامہ کی منظوری دیدی ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں تبدیلی خلیجی ممالک کے علاوہ عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمت 79 ہلالہ سے بڑھ کر 1 ریا ل اور پانچ ہلالہ ہو گئی ہے ۔ جس کے بعد سعودی شہریوں نے 95 نمبر پیٹرول کی بجائے 91 گیسولین خریدنا شروع کردیا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ بحرین میں قیمتیں بڑھنے کا کتنا اثر شہریوں پر پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…