بیجنگ (آئی این پی) چین نے خدمات کی تجارتی صنعت کو ترقی دینے کیلئے 30ارب یوآن (4.6ارب امریکی ڈالر ) کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے، سرکاری طورپر اس فنڈ کا مقصد چین کی غیرملکی تجارت کو سہولت فراہم کرنا اور معیشت کو نئی روح پھونکنا ہے ، اس فنڈ کا انتظام وزارت خزانہ ،
وزارت تجارت اور چائنا مرچنٹس ، کیپیٹل انویسٹمنٹ کمپنی لمٹیڈ نے مشترکہ طورپر کیا ہے جبکہ سٹیٹ کونسل نے اس منظوری دیدی ہے ،خدمات کی تجارت کے شعبے میں نومبر 2017ء میں 120.8ارب یوآن کا خسارہ ہوا جو اکتوبر کے مقابلے میں 117.5ارب یوآن زیادہ ہے ۔