کراچی ( آن لائن ) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 4 پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں 4 پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید110.50روپے سے
بڑھ کر110.54روپے اورقیمت خرید110.60روپے سے کم ہو کر110.56روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 20پیسے کا اضافہ دیکھا گیا،جس کے نتیجے میں ڈالرکی قیمت خرید111.00روپے سے بڑھ کر 111.20 روپے اور قیمت فروخت111.30روپے سے بڑھ کر111.50روپے ہوگئی۔بدھ کوروپے کے مقابلے میں
یورو کی قدر میں30پیسے اور برطانوی پاؤنڈز کی قدر میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالتریب یورو کی قیمت خرید132.50 روپے سے گھٹ کر132.20روپے اور قیمت فروخت134.50روپے سے گھٹ کر134.20روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 148.50 روپے سے گھٹ کر 149.30 روپے اور قیمت فروخت 150.50 روپے سے گھٹ کر 150.30 روپے ہوگئی۔۔#/s#