منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

سری لنکا نے’’ہمبن ٹوٹا‘‘ بندرگاہ 99سال کیلئے چین کو دیدی

datetime 10  دسمبر‬‮  2017

کولمبو (این این آئی)سری لنکا کی حکومت نے مقروض ہونے کے باعث ہمبن ٹوٹا کی بندرگاہ کو ایک ارب ڈالر کے عوض چین کو99سال کی لیز پردیدی۔معاہدے کیساتھ ہی سری لنکا کو 300ملین ڈالرز کی قسط بھی موصول ہوگئی ،دونوں ممالک بندرگاہ چلائیںگے،چینی کمپنی پورٹ کے تجارتی آپریشنز سنبھالے گی ٗ سری لنکن حکام سیکیورٹی

امور دیکھیں گے۔سری لنکن وزیر اعظم کے مطابق معاہدہ سیاحت کوفروغ دینے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے مدد گار ثابت ہوگا، وزیر خزانہ نے کہا کہ پو رٹ چین کے حوالے کرنیکا فیصلہ قرضوں کے بوجھ سے نکلنے کیلئے کیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں برس جولائی میں سری لنکا اور چین کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں سری لنکا نے جنوبی شہر ہمبن ٹوٹا میں واقع گہرے پانی کی نوتعمیر شدہ بندرگاہ کو ایک ارب

ڈالر کے عوض ایک چینی سرکاری کمپنی کو 99 سال کی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔سری لنکا کے وزیرخزانہ کے مطابق چینی حکام کی جانب سے دیئے گئے قرضوں کی ادائیگی کے بوجھ سے نکلنے کیلئے یہ فیصلہ کیاگیا ، اس معاہدے کے تحت سری لنکا پورٹ اتھارٹی اور چینی کمپنی برابری کی بنیاد پر بندرگاہ کے امور چلائیں گی جس میں چینی کمپنی پورٹ کے تجارتی آپریشنز چلائیگی جبکہ سری لنکن حکام اس کی سیکیورٹی کے امور سنبھالیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…