کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں اے ٹی ایم استعمال کرنے والے دو شہریوں کی تمام رقم اگلے دن چین کے شہر شنگھائی میں نکال لی گئی ۔ ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں ۔شہریوں نے اے ٹی ایم کارڈ کراچی میں استعمال کیا۔ اگلے ہی دن چین کے شہرشنگھائی میں اکاونٹ سے تمام رقم نکال لی گئی۔حیران ،پریشان متاثرہ دوشہریوں نے ایف آئی اے سائبرکرائم کو جعلسازی کی اطلاع
دی۔ ایف آئی اے نے متعلقہ بینکوں سے اے ٹی ایمز کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگ لی ہے۔بتایا کہ ایک اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپے جبکہ دوسرے اکاؤنٹ سے 80 ہزارروپے نکالے گئے۔ دونوں شہریوں نے ڈیفنس کی دو مختلف اے ٹی ایم میں کارڈ استعمال کیا۔کارڈ کے پن کوڈ ہیک ہوئے اور رقم شنگھائی میں نکالی گئی۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے چند ماہ قبل ایک چینی شہری کو بھی گرفتار کیا تھا۔