اسلام آباد( آن لائن)ملک میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد 142.4 ملین سے تجاوز کر گئی، ملک کی مجموعی آبادی کا 70.71 فیصد حصہ اس سہولت سے مستفید ہو رہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کی
رپورٹ کے مطابق ستمبر 2017ء4 کے اختتام پر صارفین کی تعداد 140.76 ملین تھی جو اکتوبر 2017ء4 کے اختتام تک 142 ملین سے بڑھ گئی اس طرح ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 1.12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔